پی ایس ایل ملتوی لیکن دوبارہ میچ کب کروائے جانے کا امکان ہے؟ ونڈو نکل آئی

پی ایس ایل ملتوی لیکن دوبارہ میچ کب کروائے جانے کا امکان ہے؟ ونڈو نکل آئی
پی ایس ایل ملتوی لیکن دوبارہ میچ کب کروائے جانے کا امکان ہے؟ ونڈو نکل آئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سپر لیگ کے بقیہ20 مقابلوں کے لیے جون 2021 کی ونڈو نکالی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مقابلوں کےلیے نیشنل سٹیڈیم کراچی مضبوط وینیو ہے جب کہ جون میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  میچ کرانے کا مقصد آئی پی ایل کے ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی دستیابی ہے۔پاکستان سپر لیگ کرانے کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت  اہم ورچوئل اجلاس ہوگا جس میں لاہور قلندرز کی انتظامیہ چیئرمین کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی فرم کی خدمات اور اخراجات پر فرنچائزز مالکان اور انتظامیہ کو چیئرمین پی سی بی اعتماد میں لیں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -