عمران خان کوپتا ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، حسن نثار ایک مرتبہ پھر برس پڑے 

عمران خان کوپتا ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، حسن نثار ایک مرتبہ پھر برس پڑے 
عمران خان کوپتا ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، حسن نثار ایک مرتبہ پھر برس پڑے 

  

کراچی ( ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ اخلاقیات کا ہے، عمران خان کوپتا ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، ڈسکہ میں جمہوری ڈسکو ڈانس پیش ہوا تھا اور  کل اسمبلی کے باہر پارلیمانی بھنگڑا ڈالا گیا،ن لیگ والوں نے  کل یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروایااور  آج ان کے سینیٹر بننے پر خوشیاں منارہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام "میرے مطابق" میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پاکستان کا اقتصادیات کا مسئلہ بھی دراصل اخلاقیات کا ہوتا ہے، عمران خان نے ٹھیک کہا ہے لیکن پتا نہیں اسے سمجھ ہے بھی یا نہیں، ہم جیسے معاشروں میں اخلاقیات کو چند سطحی چیزوں کے ساتھ کنفیوژ کیا جاتا ہے، اپنے کام کو ترجیح دینا، اچھے کام پر فخر کرنا، جھوٹ نہ بولنا، ملاوٹ نہ کرنا، بددیانتی نہ کرنا اور ڈسپلن یہ سب اخلاقیات کا حصہ ہے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، انہیں پتا ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، ریاست مدینہ بنیادی طور پر آدمی کوا نسان بنانا ہے، ہمارے نام نہاد سیاسی لیڈروں کا گھٹیا پن اس سطح پر ہے کہ کہتے ہیں میرے اثاثے میری آمدنی سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -