پارلیمنٹ کے باہر لیگی رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،  فردوس عاشق اعوان بھی بالآخر بول پڑیں، ایسی بات کہہ دی کہ یقین کرنا مشکل

پارلیمنٹ کے باہر لیگی رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،  فردوس عاشق ...
پارلیمنٹ کے باہر لیگی رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،  فردوس عاشق اعوان بھی بالآخر بول پڑیں، ایسی بات کہہ دی کہ یقین کرنا مشکل

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ہفتے کے روز  پارلیمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی نون لیگی رہنماؤں پر حملے کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان کو خواتین سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے واقعہ کی ذمہ داری دونوں پر عائد ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے اجتماع کی جگہ پر اپوزیشن کو بھی  نہیں آنا چاہئے تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے دھول چاٹنے کے بعد پنجاب کا رخ کیا ہے، پنجاب میں غیرت مند لوگ رہتے ہیں، بکاؤ مال نہیں، پنجاب میں ضمیر فروشوں کو جگہ نہیں ملے گی، پنجاب وزیراعلی عثمان بزدارکی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان معاشرے کی سوچ اور رویہ میں اکیلے تبدیلی نہیں لاسکتے، ہر شخص کا کردار گھر سے شروع ہوتا ہے، ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -