تربت سے ایک لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

تربت سے ایک لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
 تربت سے ایک لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

  

گوادر (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے تربت سے ایک لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ  ان کے بیٹے نے دوہرے قتل کیے اور علاقے سے فرار ہوگیا تھا۔ 

ڈان نیوز کے مطابق  چوغان کنڈ علاقے کے لوگوں نے لاشوں کی موجودگی سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے انہیں تربت کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ مرد اور لڑکی ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر سے تعلق رکھتے تھے لیکن وہ اس وقت تربت کے مضافات میں واقع چوغان کنڈ گاؤں میں رہ رہے تھے۔

ادھر پولیس کے مطابق  لڑکے کے والد قلندر خان نے انہیں دوران تفتیش بتایا کہ ان کے بیٹے نے دوہرے قتل کیے اور علاقے سے فرار ہوگیا تھا تاہم قتل کے پیچھے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -گوادر -