شادی کی تقریب میں فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق لیکن وجہ کیا بنی ؟

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق لیکن وجہ کیا بنی ؟
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق لیکن وجہ کیا بنی ؟

  

کوہاٹ (ویب ڈیسک)  شادی کی تقریب میں فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق اور دو  زخمی ہوگئیں، خوشی کے موقع پر فائرنگ کرنے والا بندوق پر قابو نہ رکھ سکا اور گولیاں سیدھی چل گئیں۔

سماء ٹی وی نے  پولیس کے حوالے سے بتایا کہ  واقعہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقہ درملک میں پیش آیا، جہاں عالم نامی نوجوان کی شادی کی تقريب جاری تھی کہ اس دوران رشتہ دار نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔لاشوں اور زخمیوں کو کو ضروری قانونی کارروائی اور طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔ 

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -کوہاٹ -