افغانستان سے ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید

افغانستان سے ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید
افغانستان سے ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہاکہ ملک میں دوبارہ افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،دہشتگردشکست کھائیں گے،امن وامان کی فضاقائم ہوگی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پمز ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی،اسلام آبادمیں کل دہشتگردی کے 2 واقعات ہوئے،پولیس نے جانوں کانذرانہ پیش کرکے امن کی فضاقائم کی،ان کاکہناتھا کہ راولپنڈی اورکراچی میں تھریٹس ہیں،ملک میں ہماری افواج اورپولیس نے دہشتگردوں کو شکست دی،کل بھی پانچ دہشتگردپاک افواج نے ہلاک کئے ہیں ،ان کاکہناتھاکہ تین ناکے بھی ختم کرنے جا رہاہوں ،یہاں 100 ایگل سکواڈچلائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ جو کچھ اسمبلی کے سامنے ہوابراہوا،قائدین جہاں پریس کانفرنس کی جگہ تھی وہاں کرتے ۔