یوسف رضا گیلانی کے ذمے 63 کروڑ روپے واجب الادا ہیں،نااہل قراردیاجائے،نجی کمپنی کے مالک کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے نومنتخب سینیٹر یوسف رضاگیلانی کیخلاف نجی کمپنی مالک اور ورکرزنے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا،نجی کمپنی کے مالک سمیر حسین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے ذمے 63 کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق شہری سمیر حسین کاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی کو نااہل قراراورمیری رقم واپس دلائی جائے ،شہری نے کہاکہ اپنے دور میں یوسف رضاگیلانی نے ایل این جی میں کوٹہ دینے کا وعدہ کیاتھا،سابق وزیراعظم نے معاہدے میں مجھ سے فراڈ کیا، ایل این جی دی گئی نہ رقم واپس دی گئی ،شہری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نااہلی درخواست کی سماعت نہیں کررہا،نیب میں درخواست اورسپریم کورٹ سے بھی رجوع کروں گا،مظاہرین کامطالبہ ہے کہ یوسف رضاگیلانی ڈیفالٹر ہیں ،چیف الیکشن کمشنر یوسف رضا گیلانی کو نااہل قراردیں۔