برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے والے عادل اقبال ایڈووکیٹ نے اپنا تجربہ شیئرکردیا
لندن (مجتی علی شاہ )برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے والے عادل اقبال ایڈووکیٹ نے اپنا تجربہ شیئرکردیا اور واضح کیا ہے کہ یہ اچھی ویکسین ہے ، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
برطانیہ میں کورونا ویکسینیشن زور و شور سے جاری ہے مگر کئی لوگ ویکسین لگوانے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، معروف سماجی شخصیت عادل اقبال ایڈووکیٹ نے بھی ویکسین لگوائی اور اس تجربے کی بنیاد پر بتایا کہ جب بھی کسی کی ویکسین لگوانے کی باری آئے تو بلاخوف وخطر ویکسین لگوائیں اور مرض کے خلاف جنگ میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔