جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کیس ، آصف زرداری کے ایک اورقریبی ساتھی کونیب کانوٹس موصول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،آصف زرداری کے ایک اورقریبی ساتھی کونیب کانوٹس موصول ہو گیا،زرداری ہاؤس اسلام آبادکے انتظامی اموردیکھنے والے امجداخلاق کونوٹس جاری ہوا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امجد اخلاق نے نیب طلبی کواسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،امجداخلاق نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست ہائیکورٹ میں دائرکردی ،درخواست میں کہاگیاہے کہ نیب نوٹس غیرقانونی ہے،لہٰذاکالعدم قراردیاجائے۔