پی ایس ایل کے ڈیبیو میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز دھانی جب اپنے علاقے پہنچے تو کیسے استقبال ہوا ؟ سرفراز احمد نے ویڈیو شیئر کردی 

پی ایس ایل کے ڈیبیو میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والے ملتان سلطانز ...
پی ایس ایل کے ڈیبیو میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز دھانی جب اپنے علاقے پہنچے تو کیسے استقبال ہوا ؟ سرفراز احمد نے ویڈیو شیئر کردی 
سورس: twitter/@_1RAJA

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز دھانی جب اپنے علاقے پہنچے تو لوگو ں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شاہنواز دھانی اپنے علاقے لاڑکانہ پہنچے تو لوگوں نے ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی گاڑی پر پھول نچاور کیے ۔اس دوران راستے میں کھڑے لوگ ان سے ہاتھ ملا کر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے اور شاہنواز دھانی بھی لوگوں کی محبت کا شکریہ ادا کرر ہے تھے ۔واضح رہے کہ شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل کے ڈیبیو میچ میں تین اوورز میں 20رنز دے کر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا جس کے بعد ان کی پرفارمنس کی خوب تعریف کی گئی تھی ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -