یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست ...
یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی،پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے فوری سماعت کی درخواست جمع کرائی ، ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے،کرپٹ پریکٹسز سے جیتنے والاسینیٹر ،چیئرمین سینیٹ کا خواہاں ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشن کی سماعت11 مارچ کو کی جائے ،انتہائی اہم معاملے کے دوررس نتائج آئیںگے،گیلانی کے منتخب ہونے کا معاملہ ملکی تاریخ کا منفرد واقع ہے ،امید ہے این اے 75 ڈسکہ کی طرح الیکشن کمیشن اس پرفوری سماعت کرے گا۔

درخوست گزاروں نے اسی نوعیت کی درخواست دو مارچ کوبھی دے رکھی ہے،،دو مارچ کی شام کو ہی کرپٹ پریکٹسز سے متعلق ویڈیو سامنے آئی تھی ،ایک دن پہلے ویڈیو آنے کے باوجود اہم معاملے کو تاحال نہیں اٹھایاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -