ایشیاءکپ کا انعقاد جلد متوقع لیکن بھارت کی جانب سے ’بی‘ ٹیم بھیجے جانے کا امکان مگر کیوں؟

ایشیاءکپ کا انعقاد جلد متوقع لیکن بھارت کی جانب سے ’بی‘ ٹیم بھیجے جانے کا ...
ایشیاءکپ کا انعقاد جلد متوقع لیکن بھارت کی جانب سے ’بی‘ ٹیم بھیجے جانے کا امکان مگر کیوں؟
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکرکٹ کپ کے جلد انعقاد ہو گا تاہم بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے ’بی‘ ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے کیونکہ اسے انہی تاریخوں میں ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی 20 ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے تاہم دوسری جانب بھارتی ٹیم کو 18 سے 22 جون تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہونا ہے۔
بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں قرنطینہ کیلئے اضافی وقت بھی درکار ہوگا، اس لئے ایشیاءکپ میں ’بی‘ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے ہے جس کے بعد ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ رواں سال ایشیاءکپ رکا انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے جبکہ بھارت بھی اس ٹورنامنٹ کی جگہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کا انعقاد چاہتا تھا۔ 

مزید :

کھیل -