’جاز پاکستانیوں کو دنیا میں نفسیاتی مریض ظاہر کرنا چاہتا ہے‘ نئے اشتہار پر شہباز گل نے کمپنی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، چیلنج دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے جاز کمپنی کو اس اشتہار پر آڑے ہاتھوں لے لیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک بھائی نے اپنی بہن کو صرف اس لیے قتل کردیا کیونکہ اس کے پاس فون تھا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’جاز کا اشتہار،کہ بھائی نے اپنی بہن کو اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ اس کے پاس موبائل ہے، میرے خیال میں یہ انتہائی منفی اشتہار ہے،یہ کسی صورت ہمارے معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا۔پاکستان میں ساری عورتوں کے پاس موبائل نہ ہونے کی وجہ ان کے بھائی نہیں،غربت ہے۔پاکستان کو psychopath مت دکھائیے۔‘
ڈاکٹر شہباز گل نے جاز کمپنی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ بتائیے آپ کتنے فری فون دینے کو تیار ہیں؟ میں آپ کو آپ کی مرضی کے گاؤں لے جاؤں گا اور آپ کے سامنے بھائی اپنی بہنوں کو خود وہ فون دیں گے۔ کیا یہ اشتہار ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان سوسائٹی کو ایک شدت پسند معاشرہ ثابت کرنے کی کوشش تو نہیں؟‘
آپ بتائیے آپ کتنے فری فون دینے کو تیار ہیں میں آپکو آپکی مرضی کے گاؤں لے جاؤں گا اور آپکے سامنے بھائی اپنی بہنوں کو خود وہ فون دیں گے۔کیا یہ اشتہار ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان سوسائٹی کو ایک شدت پسند معاشرہ ثابت کرنے کی کوشش تو نہیں ؟ @jazzpk
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 8, 2021
خیال رہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک اشتہار جاری کیا ہے ۔ یہ خواتین کو مفت 4 جی سمز کی فراہمی کے حوالے سے ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ایسے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے جس نے اپنی بہن کو قتل کیا ہے۔ تفتیشی نے جب اس شخص سے قتل کی وجہ سے پوچھی تو ملزم نے بتایا کہ اس کی بہن کے پاس فون تھا۔
Aurat ko ba'ikhtiar bananey mein hamari madad karein. 8th March se Jazz Business Centres pe khawateen FREE 4G SIMs haasil karein aur Digit 4G sirf Rs.1000 mein hasil karein. Badalni hai soch!
— Jazz (@jazzpk) March 6, 2021
Visit karein: https://t.co/uD1bi2m0C3#JazzChoosesToChallenge #ChooseToChallenge pic.twitter.com/J9iDrVAj35