لانگ مارچ کیلئے ن لیگ کی فنڈ ریزنگ شروع، اراکین اسمبلی سے کتنی رقم مانگ لی گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لانگ مارچ کیلئے ن لیگ کی فنڈ ریزنگ شروع، اراکین اسمبلی سے کتنی رقم مانگ لی ...
لانگ مارچ کیلئے ن لیگ کی فنڈ ریزنگ شروع، اراکین اسمبلی سے کتنی رقم مانگ لی گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے لانچ مارچ کے لیے مسلم لیگ ن کی طرف سے فنڈ ریزنگ شروع کردی گئی اور پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو فنڈز جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو پانچ لاکھ روپے اور اراکین صوبائی اسمبلی کو دو لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی تاہم اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کا باضابطہ موقف سامنے نہیں آسکا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم کی سپیشل کمیٹی نے بھی لانگ مارچ سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں اور انہی سفارشات کی روشنی میں لانگ مارچ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو کراچی سے شروع ہوگا اور چار دن بعد 30 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ 

مزید :

سیاست -