مرغی کا گوشت مہنگا ہونے پر پاکستانیوں نے ’بائیکاٹ چکن‘ مہم شروع کردی، کتنے روپے کلو مل رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ چکن‘ کی مہم زور پکڑنے لگی ہے۔
آج چکن صافی 500 روپے کلو اور بون لیس چکن 750 روپے کلو مل رہا ہے جبکہ بیف ہڈی والا 450 روپے کلو ہے
چکن مافیا نے ناجائز منافع خوری کی ہر حد پار کر دی ہے۔ 2 ہفتے تک نہ چکن خریدیں، نہ ریسٹورنٹ پر چکن سے بنی کوئی چیز آرڈر کریں۔ ان حرامخوروں کا دماغ دُرست ہو جائے گا #BoycottChicken
— Admiral General Fayyaz Ali (@FayyazShots) March 8, 2021
بائیکاٹ چکن کی مہم ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے تک پہنچ چکی ہے، لاہور میں یہ 400 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔
No chicken for 2 weeks...???????????? pic.twitter.com/iCT0LbecCY
— Shykh Usman (@Usman_shykh) March 8, 2021
اس مہنگائی کے دور میں اشیا خورونوش مہنگی ہونے پر حکومت کی جانب سے کوئی جامع حکمت عملی وضع نہیں کی جا رہی ۔
زبردست
اسی کے ساتھ #BoycottChicken کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔
یہ ہماری مہم کا پہلی کامیابی ہے۔ ہم نے صرف ٹرینڈ کی حد تک نہیں رہنا بلکہ 2 ہفتے تک اِس بائیکاٹ کو یقینی بنانا ہے۔ ہم بھی دیکھیں گے چکن مافیا کیسے بیچتا 600 روپے کا کلو چکن پاکستان میں ???? pic.twitter.com/w8DT1jvMHh
— Admiral General Fayyaz Ali (@FayyazShots) March 8, 2021
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ مہنگائی پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
میں اس مہم کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ عوام کو کسی کے آسرے پر نہیں بلکہ خود اپنا حق لینا چاہیے۔ پاکستان میں مرغی مافیا کو بائیکاٹ کے زریعے ہی جواب دینا ہوگا۔ عوام کا ڈنڈا سرکاری ڈنڈے سے بھاری ہوتا ہے #BoycottChicken pic.twitter.com/kvor8O2MQ3
— ڈاکٹر فرحان ورک (@VirkBhai) March 8, 2021
حکومت کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے کر ’بائیکاٹ چکن‘ کی مہم شروع کردی ہے۔
I pledge not to buy chicken until the price comes to Pkr. 200/: per KG. #BoycottChicken
— Wajahat Ali Siddiqui PTI (@Wajahatali89) March 8, 2021
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ دو ہفتوں کیلئے اگر مرغی کھانے سے انکار کردیں تو اس کی آسمان پر پہنچی ہوئی قیمتیں دھڑام سے نیچے آگریں گی۔