نا اہلی کیس، فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، کیا موقف اپنایا؟

نا اہلی کیس، فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، کیا موقف اپنایا؟
نا اہلی کیس، فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، کیا موقف اپنایا؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں نا اہلی کیس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت سے روکا جائے۔ فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ سے فوری حکم امتناع جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ عدالت نے فیصل واوڈا کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نا اہلی کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ انہوں نے جعلی حلف نامہ جمع کرایا جس پر الیکشن کمیشن ان کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -