چیئرمین سینیٹ کے لئے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

چیئرمین سینیٹ کے لئے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
چیئرمین سینیٹ کے لئے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کا اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔اجلاس میں  چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں، لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی،  وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی حالات پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران لانگ مارچ کے لئے قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں، سفارشات میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع کیا جائے، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کے لئے پوری طرح متحرک ہوں، تمام جماعتیں اپنے اخراجات خود برداشت کریں گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چار روز بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخابات ہونا ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے روڈ میپ کے ساتھ کمٹڈ ہے۔

مزید :

قومی -