افغان امن عمل،  امریکہ کی 2 اہم ترین شخصیات آرمی چیف سے ملنے پہنچ گئیں

افغان امن عمل،  امریکہ کی 2 اہم ترین شخصیات آرمی چیف سے ملنے پہنچ گئیں
افغان امن عمل،  امریکہ کی 2 اہم ترین شخصیات آرمی چیف سے ملنے پہنچ گئیں

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا  گیا۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں  افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈرجنرل آسٹن سکاٹ ملربھی موجود تھے۔ زلمے خلیل زاد اور  جنرل آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -