خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حیران کن دعویٰ کردیا 

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حیران کن دعویٰ ...
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حیران کن دعویٰ کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پہلی بار خواتین کیلئے سپیشل کمیٹی بنائی گئی،خصوصی خواتین کوبرابری کا موقع ملا توملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہیں،پاکستان کی پارلیمنٹ پہلی بار خصوصی افراد کے لیے کام کر رہی ہے،کمیٹی قوانین میں پائی جانے والی پیچیدگیوں کا جائزہ لے کر دور کرتی ہے،خصوصی افراد کے والدین اور رشتے داروں کی تکالیف کو سمجھ سکتا ہوں،تین ماہ تک معذور افراد کے لیے پارلیمنٹ تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خواتین کے خصوصی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی نے خواتین کے عالمی دن کو خصوصی طور پر منانےکا اعادہ کیا ہے،خواتین نے زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،معذور خواتین کو زندگی میں درپیش معذوری کی وجہ پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنا حکومت ترجیحات کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اراکین کا قانون سازی کے عمل میں کردار قابل ستائش ہے،قانون سازی کے عمل میں مختلف شعبوں سے معاونت لی جائے گی ، وویمن پارلیمنٹری کاکس خصوصی طور پر معذور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، قومی اسمبلی میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی جو خصوصی افراد کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے والدین اور رشتے داروں کی تکالیف کو سمجھ سکتا ہوں، خصوصی افراد کی ویکسینیشن کے انتظامات کا سیکرٹری صحت کو خط لکھ رہے ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کی بلڈنگ کو خصوصی افراد کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،تین ماہ تک معذور افراد کے لیے پارلیمنٹ تک رسائی آسان ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ  خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے مختلف تنظیموں کے ساتھ یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں،عدالتوں اور سی ڈی اے کے ساتھ خصوصی معاہدے کیے گئے، خصوصی خواتین کو زندگی کے دیگر شعبوں میں برابر کی نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -