خواتین کا عالمی دن، سینیٹر رحمان ملک نے اس مسئلے کی طرف توجہ دلادی جس کو اکثر لوگوں نے نظر انداز کیا ہوا ہے

خواتین کا عالمی دن، سینیٹر رحمان ملک نے اس مسئلے کی طرف توجہ دلادی جس کو اکثر ...
خواتین کا عالمی دن، سینیٹر رحمان ملک نے اس مسئلے کی طرف توجہ دلادی جس کو اکثر لوگوں نے نظر انداز کیا ہوا ہے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنمااورسابق وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نےکہاہےکہ آج دنیا بھر کی خواتین میں سب سے زیادہ مظلوم و بےکس کشمیری خواتین ہیں،آج کے دن ہمیں کشمیری خواتین پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹررحمان ملک نےعالمی یومِ خواتین پراپنےپیغام میں کہاکہ مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کو انکی جدو جہد اورنمایاں کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتاہوں،ہماری خواتین ہرشعبے میں نہ صرف اپنا کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ فوقیت حاصل کرکے  پاکستان کا نام بھی روشن کر رہی ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہےکہ تعلیم اور تمام شعبہ ہائےزندگی میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں،کسی بھی شعبے میں خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،افسوس کہ پاکستان میں خواتین پر تشدد کی واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،ریاست کو خواتین پر تشدد سے بچاؤ یقینی بنانا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -