نوکری کے لیے ٹیسٹ دینے گیا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارگیا

نوکری کے لیے ٹیسٹ دینے گیا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارگیا
نوکری کے لیے ٹیسٹ دینے گیا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد کے بعد پشاورمیں بھی پولیس گردی کا واقعہ، نوکری کے لیے ٹیسٹ دینے آیا نوجوان پولیس کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پیش آیا۔مبشر نامی نوجوان اپنے کزنز کے ہمراہ گاڑی میں پشاور آرہا تھا کہ اس دوران فقیر آباد میں رائیڈر سکواڈ کے اہلکاروں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی ، جس سے گاڑی چلانے والا طالب علم  مبشرزخمی ہو گیا ، مبشر کو طبی امداد دینے کے لئے ہپستال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔  واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -