شرط کے نتیجے میں اپنی چھاتی کی سرجری کروا کر نسوانی حسن کا اضافہ کرنے والا مرد

شرط کے نتیجے میں اپنی چھاتی کی سرجری کروا کر نسوانی حسن کا اضافہ کرنے والا مرد
شرط کے نتیجے میں اپنی چھاتی کی سرجری کروا کر نسوانی حسن کا اضافہ کرنے والا مرد
سورس: Instagram/yefersoncossiohl

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک سالے بہنوئی نے سوشل میڈیا پر 30لاکھ فالوورز ہونے پر پلاسٹک سرجری کروا کے خواتین کے جیسی چھاتیاں بنوانے کی شرط لگا لی اور جب ایک شرط جیت گیا تو دوسرے نے کیا کیا؟ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کولمبیا کے سوشل میڈیا انفلوئنسر یفرسن کوسیو نے اپنے بہنوئی جان لوپیز کے ساتھ شرط لگائی تھی کہ اگرایک ماہ کے دوران اس کے انسٹاگرام پر فالوورز 30لاکھ نہ ہوئے تو وہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے خواتین کے جیسی چھاتیاں بنوا لے گا اور اگر ہو گئے تو جان لوپیز کو یہ کام کرنا پڑے گا۔ یہ شرط لگانے کے دو ہفتے بعد ہی یفرسن کے اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد 35لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق جان لوپیز نے شرط ہارنے پر پلاسٹک سرجری کروانے اور خواتین کے جیسی چھاتیاں بنوانے کا اعلان کیا اور یفرسن نے بھی اپنے بہنوئی کے ساتھ چھاتیاں بنوانے کا فیصلہ کر لیا۔ گزشتہ روز یفرسن اور جان نے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں دونوں کی بڑھی ہوئی چھاتیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اپنی پوسٹ میں یفرسن نے بتایا کہ ”اگرچہ میں شرط جیت گیا تھا تاہم میں نے اپنے فالوورز بڑھنے کی خوشی اور تفریح طبع کے طور پر اپنے بہنوئی کے ساتھ چھاتیاں بڑی کروانے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر کے پاس چلا گیا۔ “ واضح رہے کہ جب دونوں میں شرط لگی تھی اس وقت یفرسن کے فالوورز کی تعداد 25لاکھ کے لگ بھگ تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -