عالمی ادارہ صحت  کا کورونا کے خلاف جنگ میں یاسمین راشد کی  قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف

عالمی ادارہ صحت  کا کورونا کے خلاف جنگ میں یاسمین راشد کی  قائدانہ صلاحیتوں ...
عالمی ادارہ صحت  کا کورونا کے خلاف جنگ میں یاسمین راشد کی  قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قائدانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ ڈاکٹرپالیتھا جی ماہی پالا کا کہنا تھا کہ  خواتین نے پوری دنیامیں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کلیدی کرداراداکیاہے۔آج کا دن ہمیں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں انسانیت کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دینے والی  خواتین  کی یاد دلاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کو سراہتا ہے۔  ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بغیر کسی خوف و خطرکے قائدانہ کرداراداکیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنی لاجواب صلاحتیوں کے ذریعے کوروناوائرس کی پہلی اور دوسری لہرکے دوران ہزاروں انسانوں کی جانیں بچائیں۔ وہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بہترین فرائض سرانجام دینے پر زبردست خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہورکی سابقہ پروفیسراور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدپاکستان میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں اگلی صف میں کھڑی ہیں۔  ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرقیادت کوروناوائرس کا شکارمریضوں کیلئے ایکسپوسنٹرہسپتال کے علاوہ 22 بائیوسیفٹی لیول لیبارٹریاں، قرنطینہ سینٹرزاور آئیسولیشن سنٹرزکا قیام عمل میں لایاگیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں ٹائیفائیڈ ویکسین پروگرام سمیت پانچ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹرپالیتھاجی ماہیپالا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیلتھ کئیرورکرزکی سہولت کی خاطر وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کی مدد کررہا ہے۔

مزید :

قومی -