گوگل کو آپ کے بارے میں کیا کچھ معلوم ہے؟ اس لڑکی کی ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے

گوگل کو آپ کے بارے میں کیا کچھ معلوم ہے؟ اس لڑکی کی ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ...
گوگل کو آپ کے بارے میں کیا کچھ معلوم ہے؟ اس لڑکی کی ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے
سورس: Screengrab

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے صارفین کی معلومات اپنے پاس محفوظ کرتی ہیں۔ اب ایک لڑکی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو میں دکھایا ہے کہ گوگل لوگوں کی کس قدر معلومات اپنے پاس محفوظ کرتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین کی پریشانی دوچند ہو رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ٹک ٹاک ہینڈل @yorgoandleaپر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں لڑکی گوگل سرچ انجن میں ’Adds Seattings google‘سرچ کرتی ہے اور سامنے آنے والے پہلے لنک پر کلک کرتی ہے جس میں صارف کو اپنے گوگل اکاﺅنٹ میں سائن ان ہونے کے لیے کہا گیا ہوتا ہے۔

اس لنک کو کھولتے ہی وہ اس لڑکی کے متعلق وہ تمام معلومات سامنے آ جاتی ہیں جو گوگل نے اپنے پاس محفوظ کر رکھی ہوتی ہیں۔ ان معلومات میں لڑکی کی عمر، جنس، مشاغل، پسند و ناپسند، زبان اور پیشے سمیت تمام معلومات موجود ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ گوگل قبل ازیں اعتراف کر چکا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی لگ بھگ تمام تر معلومات اپنے پاس محفوظ کرتا ہے تاہم ان معلومات کو محفوظ کرنے کا مقصد صارف کو اس کی پسند اور ضرورت کے لحاظ سے مناسب اشتہارات دکھانا ہے اور صارف کی یہ معلومات محفوظ ہوتی ہیں، جنہیں صارف خود دیکھ سکتا ہے اور ڈیلیٹ بھی کر سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -