آدمی کے سر پر گُومڑ نے اُسکی بیوی کو بے ہوشی میں جانے سے بچالیا، ٹک ٹاک پر آدمی نے انوکھی ترین کہانی سنادی

آدمی کے سر پر گُومڑ نے اُسکی بیوی کو بے ہوشی میں جانے سے بچالیا، ٹک ٹاک پر ...
آدمی کے سر پر گُومڑ نے اُسکی بیوی کو بے ہوشی میں جانے سے بچالیا، ٹک ٹاک پر آدمی نے انوکھی ترین کہانی سنادی
سورس: Twiiter

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک آدمی کے سر پر کام کے دوران چوٹ لگنے سے بننے والے گومڑ نے اس کی سینکڑوں میل دور بیٹھی بیوی کی جان بچا لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ southofthe49thپر ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ کام کے دوران بے ہوش ہو کر گر گیا اور اس کا سر پختہ جگہ سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔

ساتھی ورکرز اسے ہسپتال لے گئے۔ خوش قسمتی سے اسے زیادہ گہری چوٹ نہیں آئی تھی، محض ایک ٹانکا لگا اور اسے ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا مگر اس جگہ پر ایک گومڑ بن گیا جو دو سال گزرنے کے بعد اب بھی تھوڑا سا باقی ہے۔ یہ حادثہ ہونے پر باس نے اس آدمی سے کہا کہ اب وہ کام کرنے کی حالت میں نہیں ہے لہٰذا وہ گھر چلا جائے اور صحت مندی کے بعد واپس کام پر آئے۔

اس آدمی نے ویڈیو میں بتایا کہ ”میں نے اپنے باس کی نصیحت پر عمل کیا اور 4گھنٹے کا سفر کرکے اپنے گھر پہنچ گیا۔ گھر پہنچا تو کیا دیکھا کہ میری بیوی کی طبیعت بہت ناساز تھی اور وہ بستر پر پڑی تھی۔ میں اسے فوری طور پر ہسپتال لے کر گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا سکین کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے سر میں اسی جگہ پر کینسر کا ٹیومر بن چکا تھا، جس جگہ مجھے سر میںچوٹ لگی تھی۔ اب میری بیوی کامیاب سرجری ایک سال کی کیموتھراپی کے بعد صحت مند ہو چکی ہے۔ اگر اس روز مجھے چوٹ نہ لگتی اور میں گھر نہ آتا تو شاید میری بیوی آج اس دنیا میں نہ ہوتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -