جموں کشمیر میں درجنوں روہنگیا مسلمانوں کو جیل بھیج دیا گیا، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

جموں کشمیر میں درجنوں روہنگیا مسلمانوں کو جیل بھیج دیا گیا، انتہائی ...
جموں کشمیر میں درجنوں روہنگیا مسلمانوں کو جیل بھیج دیا گیا، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں میں غیرقانونی طور پر مقیم 168روہنگیا مسلمانوں کو پکڑ کر جیل بھیج دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اپنے ہاں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی مہم شروع کر رکھی ہے اور جو مسلمان غیرقانونی طور پر مقیم ہیں انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔اس مہم کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرقانونی طور پر مقیم روہنگیا مسلمانوں کو پکڑنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مہم میں اب تک 168روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرکے ہیرانگر جیل بھیجا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں بدھ مت کے انتہاءپسندوں اور فوج کی طرف سے ظلم کے پہاڑ توڑے جانے اور نسل کشی کیے جانے پر روہنگیا مسلمان ہجرت پر مجبور ہوئے اور ان بڑی تعداد بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں جا کر مقیم ہو گئی۔ تاہم کچھ تعداد میں روہنگیا مسلمان بھارت کے مختلف علاقوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی جا کرمقیم ہو گئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -