’الیکشن ہار گئے لیکن ہمارا بیانیہ جیت گیا‘

’الیکشن ہار گئے لیکن ہمارا بیانیہ جیت گیا‘
’الیکشن ہار گئے لیکن ہمارا بیانیہ جیت گیا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے  کہ نا اہل شخص پیسے کے بل پر منتخب ہوا، ہم الیکشن ہار گئے لیکن ہمارا بیانیہ جیت گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی  ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پرغور کیا۔ اجلاس میں الیکشن ایکٹ کابھی جائزہ لیاگیا جبکہ مریم نوازکےٹکٹس چلنےکے بیان پرممکنہ قانونی کارروائی پر بحث کی گئی۔ اس کے علاوہ  مریم نواز کے ایجنسیوں سےمتعلق بیان کابھی جائزہ لیا گیا اور اس کی مذمت کی گئی۔

حکومتی ترجمانوں کا کہنا تھا کہ چوری کاالیکشن جیتنےپرخوشیاں منائی گئیں، اگرہاؤس کااعتمادنہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے کامیاب ہوئیں؟ الیکشن کمیشن نےذمہ داری کامظاہرہ نہیں کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کی اخلاقیات تباہ کردی گئی ہیں، ٹریس ایبل بیلٹ پیپر چھاپنے میں کتنا وقت لگتاہے؟ پیسہ لگا کر ایوان میں آنا روایت بن چکی ہے، پھرعوام کولوٹ کرپیسہ واپس نکلواتےہیں، پیسہ صرف قومی اسمبلی میں نہیں بلکہ خیبر پختونخوا میں بھی چلایا گیا ۔ نا اہل شخص پیسے کے زور پر سینیٹ میں آیا،  کرپٹ ٹولہ کرپٹ شخص کو بڑے عہدے پر  لانے کیلئے سرگرم ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہم الیکشن ہار گئے  لیکن ہمارا بیانیہ جیت گیا۔کرپشن کرکےنیلسن منڈیلاکی طرح تقاریرجھاڑتےہیں،  کچھ صحافی ہائیکورٹ پہنچ گئے کہ نیلسن منڈیلا کو بولنےدیں۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں ترجمانوں کو ہدایت کی کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے خلاف بیانیے کو تیز کیا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -