ڈسکہ ضمنی انتخاب ، رانا ثنااللہ،احسن اقبال اور ارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک،حمزہ شہباز خودنگرانی کرینگے

ڈسکہ ضمنی انتخاب ، رانا ثنااللہ،احسن اقبال اور ارمغان سبحانی کو خصوصی ...
ڈسکہ ضمنی انتخاب ، رانا ثنااللہ،احسن اقبال اور ارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک،حمزہ شہباز خودنگرانی کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے لئے رانا ثنااللہ،احسن اقبال اورارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا،مہم کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز خود مانیٹر کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا جس میں میں 18مارچ کوڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی بارے غورکیا گیا۔اجلاس میں احسن اقبال،رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگرنے شرکت کی جبکہ امیدوار نوشین افتخار کو بھی آن بورڈ لیا گیا۔

اجلاس میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ حمزہ شہباز سارے عمل کو خود مانیٹر کریں گے۔ڈسکہ ضمنی انتخا ب میں رانا ثنااللہ،احسن اقبال اورارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ کی نشست کوبھاری مارجن سے جیتنا ضروری ہے،پہلے سے بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ انتخاب لڑیں گے،جب نالائق حکمران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کرتے تو پھر عوام ضمنی اورسینٹ انتخابات جیسے فیصلے دیتے ہیں،حکمران پونے تین سالوں میں کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹ دکھا دیں،ہمارے دور حکومت میں معیشت کی گروتھ 5.8فیصد تھی جبکہ آج صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔