" لانگ مارچ مولانا فضل الرحمان کا اپنی جیب گرم رکھنے کا بہانہ ہے" فیاض الحسن چوہان نے شدنی چھوڑ دی 

 " لانگ مارچ مولانا فضل الرحمان کا اپنی جیب گرم رکھنے کا بہانہ ہے" فیاض الحسن ...
 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اقتدار سے کوسوں دور اور  مولانا فضل الرحمان کا اپنی جیب گرم رکھنے کا بہانہ ہے،”کڑوا کڑوا تھو، میٹھا میٹھا ہپ“کے فارمولے پر کاربند نام نہاد اتحادی اپوزیشن جماعتیں ملک پر اپنی مرضی کا غاصبانہ نظام دوبارہ رائج کرنا چاہتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اپوزیشن استعفوں کا چلا ہوا کارتوس استعمال کرے گی،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) جانتی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد انکا دوبارہ اقتدار میں آنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اقتدار سے کوسوں دور مولانا فضل الرحمان کا اپنی جیب گرم رکھنے کا بہانہ ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مولانا فضل الرحمان اتحادی جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سے چار سے پانچ ارب روپے ہتھیانے کے چکروں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم کو ٹکا سا جواب ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔