پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری  کو بڑی خوشخبری سنادی

پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری  کو بڑی خوشخبری سنادی
پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری  کو بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری  کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے  سول سیکرٹریٹ میں خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق سو ل سیکرٹریٹ میں اس نئے سیل کو ’ مینار ٹی سیل‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں اقلیتوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ یہ سیل محکمہ آئی اینڈ سی میں بنایا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ اس سیل کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔یہ سیل تمام سرکاری محکموں میں اقلیتوں سے متعلقہ ایشوز کو حل کرے گا۔ یہ سیل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -