مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے ایک اور بری خبر، پنجاب حکومت کا موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں  کی چالان فیس بڑھانے کا فیصلہ

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے ایک اور بری خبر، پنجاب حکومت کا موٹرسائیکلوں اور ...
مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے ایک اور بری خبر، پنجاب حکومت کا موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں  کی چالان فیس بڑھانے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نے موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں اور تھری ویلر گاڑیوں کی چالان فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق موٹرسائیکل کاکم ازکم جرمانہ 500 ،تھری ویلرکی اوولوڈنگ کا جرمانہ 750 ،تھری ویلرکی اوورسپیڈ کا جرمانہ 500 ،کار کی اوورسپیڈنگ کاجرمانہ ایک ہزار، سیٹ بیلٹ نہ باندھنےپراب 750 روپےجرمانہ کیاجائےگا۔پبلک وہیکل کااوورسپیڈکاجرمانہ  ایک  ہزار، پبلک وہیکل بس کی اوورلوڈنگ کاجرمانہ 1500روپےہوگا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے  جرمانوں کےپوائنٹس بھی مقررکردئیے  گئے ہیں جبکہ 20 پوائنٹس ہونےپر ڈرائیورکا لائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔

مزید :

قومی -