’صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا کہ سینیٹ میں پیسہ چلا کیونکہ ۔۔۔‘ مریم نواز نے واضح کردیا

’صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا کہ سینیٹ میں پیسہ چلا کیونکہ ۔۔۔‘ مریم ...
’صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا کہ سینیٹ میں پیسہ چلا کیونکہ ۔۔۔‘ مریم نواز نے واضح کردیا
سورس:   Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں ہے تو پھر سینیٹ میں چیئرمین کا امیدوار کیوں کھڑا کیا، قوم انتظار کر رہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کرایا جائے، صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا کہ سینیٹ میں پیسہ چلا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کے پاس عددی اکثریت نہیں ہے تو حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کےلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیا ہے؟ حکومت نے سینیٹ انتخاب میں خرید و فروخت کےبھاشن دیے، قوم چیئرمین سینیٹ انتخاب کےلیے شو آف ہینڈز کا انتظار کررہی ہے،  صادق سنجرانی کی جیت کا مطلب ہوگا  کہ انتخاب میں پیسہ چلا ہے۔

پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ ن جیت گئی، الیکشن کے بعد پنجاب میں حکومت بنانا ہمارا حق تھا۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں،پنجاب میں تبدیلی کے لیے پی ڈی ایم مل کر غور کر ے گی۔

مزید :

قومی -