علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل، ایک ہی فرم سے تعلق رکھنے والے وکیلوں سے رابطے کا انکشاف

علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل، ایک ہی فرم سے تعلق رکھنے والے وکیلوں سے رابطے ...
علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل، ایک ہی فرم سے تعلق رکھنے والے وکیلوں سے رابطے کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل میں  تحریک انصاف نے  گیلانی فیملی کے وکیل کے کاروباری پارٹنر کو بطور وکیل منتخب کرلیا لیکن انہوں نے یہ کیس لڑنے سے معذرت کرلی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز  نے بتایا کہ حکومت اور علی حیدر گیلانی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ممکنہ طورپر پیش ہونے والے وکلا کا تعلق ایک ہی فرم سے ہے، دونوں وکیل لا فرم میں  پارٹنرز ہیں لیکن رابطہ کیے جانے کی تصدیق کیساتھ ہی یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے سے فائل کیس کے لیے بیرسٹر سجیل سے رابطہ کیاتھا  لیکن پارٹنر کے پاس دوسرے فریق کا کیس ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس مقدمے میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ۔ 

 ان کے لا فرم میں پارٹنر حسن   مان پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کے وکیل ہیں۔ 

سجیل شہریار اور حسن مان کی لا فرم ’سجیل مرزا مان اینڈ شاہ ‘ کے نام سے کام کر رہی ہے جس میں پانچ وکلا پارٹنرز ہیں۔ لا فرم کی ویب سائٹ کے مطابق اس فرم میں مذکورہ بالا دو وکلا کے علاوہ تیمور اے مرزا، اسحاق شاہ اور مرزا اختر علی پارٹنرز ہیں۔ ان میں سب سے سینئر وکیل سجیل شہریار ہیں جو سپریم کورٹ کے وکیل ہیں جبکہ ان کے باقی چار پارٹنرز ہائیکورٹ کے وکلا ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ویڈیو سکینڈل کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو منگل کو مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو کیس کی سماعت کرنی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -