دفاتر میں کام کرنے والی خواتین نئی نسل کے لئے محنت،لگن اور تعمیری جذبے کی علامت بنیں گی:سیکرٹری داخلہ پنجاب

دفاتر میں کام کرنے والی خواتین نئی نسل کے لئے محنت،لگن اور تعمیری جذبے کی ...
دفاتر میں کام کرنے والی خواتین نئی نسل کے لئے محنت،لگن اور تعمیری جذبے کی علامت بنیں گی:سیکرٹری داخلہ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب  سلمان غنی نے کہاہے کہ ہماری خواتین نے احسن روایات و اقدار کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا ہے،دفاتر میں کام کرنے والی خواتین آنے والی نسلوں کے لئے محنت،لگن اور تعمیری جذبے کی علامت بنیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی کی زیرِ صدارت کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ مدیحہ طاہر، ڈپٹی سیکرٹری جیل نائلہ طیب اور محکمہ داخلہ میں کام کرنے والی خواتین موجود تھی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصم جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل ، ایڈیشنل سیکرٹری جیل شفقت مشتاق ڈپٹی سیکرٹری پولیس، سیکشن آفیسر محمد سلیم اور مینجر ایم آئی ایس عمران خان بھی تقریب میں موجود تھے۔
 سپیشل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی نے کہا کہ مختلف دفاتر میں خواتین عزم و جرات کی علامت اور ایثار،جذبے و قربانی کا دوسرا نام ہیں ،ہماری خواتین نے سرکاری دفاتر میں محنت کے ذریعے نہ صرف ملک وقوم کانام روشن کیا بلکہ ہماری خواتین نے اپنی ڈیوٹی اور عوامی خدمت  کے ذریعے معاشرہ کی راہنمائی بھی کی ہے۔
 سلمان غنی نے کہا کہ محکمہ داخلہ میں کیک کاٹنے کا مقصد دفاتر میں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، اس سے  دفاتر اور کام کرنی والی جگہوں پر خواتین کا حوصلہ بڑھے گا اور خواتین میں آگے بڑھنے اور کام کرنے کے جذبہ کو تقویت ملے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری جیل شفقت مشتاق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ , سول سیکرٹریٹ اور مختلف دفاتر میں کام کرنے والی خواتین نے عوامی خدمت میں  اہم کردار اداکیا ہے اور پُروقار معاشرہ اور سماجی استحکام انہی کی خدمات کے مرہونِ منت ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کام کرنے والی خواتین افسران نے حوصلہ افزائی پر سپیشل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔