علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل، حکومت نے وکیل تبدیل کرلیا

علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل، حکومت نے وکیل تبدیل کرلیا
علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل، حکومت نے وکیل تبدیل کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کیس میں اپنا وکیل تبدیل کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وکیل کی تبدیلی کا فیصلہ میڈیا پر یہ خبریں سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے  کہ حکومت اور علی حیدر گیلانی کے وکلا ایک ہی لا فرم میں پارٹنر ہیں۔ حکومت نے سجیل شہریار کی جگہ بیرسٹر علی ظفر کو وکیل مقرر کردیا ہے جو  ویڈیو سکینڈل کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت اور علی حیدر گیلانی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیش ہونے والے وکلا کا تعلق ایک ہی فرم سے ہے۔ الیکشن کمیشن میں ویڈیو سکینڈل کی سماعت کے دوران سجیل شہریار نے  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جبکہ ان کے لا فرم میں پارٹنر حسن مرتضیٰ مان نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کی نمائندگی کرنی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -