کتوں کے کاٹنے کے 9واقعات میونسپل کمشنر حیدر آباداور بلدیہ سٹاف کیخلاف مقدمات درج

کتوں کے کاٹنے کے 9واقعات میونسپل کمشنر حیدر آباداور بلدیہ سٹاف کیخلاف ...

  

حید رآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ روز حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے کے 9 واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد 2 شہریوں کی جانب سے تھانہ اے سیکشن اور ائیر پورٹ میں مقدمات درج کرانے کی درخواست دی گئی۔شہریوں کی درخواست پر پولیس نے میونسپل کمشنر محمد علی شیخ اور بلدیہ کے عملے کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔کتے کے کاٹنے کے واقعات پر ڈپٹی کمشنر فواد سومرو نے میونسپل کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر کتا مار مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کتے کا کاٹنا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -