بارکھان واقعہ، بازیاب ہونے والی گراں ناز نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا

بارکھان واقعہ، بازیاب ہونے والی گراں ناز نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا
بارکھان واقعہ، بازیاب ہونے والی گراں ناز نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بارکھان واقعے کے بعد بازیاب ہونے والی خاتون گراں ناز نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا، گراں ناز  نے بیان میں کہا کہ اغوا اور زیادتی کی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران اور گراں ناز کو ضلع کچہری میں علیحدہ علیحدہ جوڈیشل مجسٹریٹ بارہ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ دونوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےسامنے بارکھان واقعے سے متعلق اپنے بیانات قلمبند کرائے۔

یادرہےکہ سردار عبدالرحمان کھیتران ان دنوں جوڈیشیل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قید ہیں۔