رواں سال 3ملین ٹن گندم کاشارٹ فال ، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

رواں سال 3ملین ٹن گندم کاشارٹ فال ، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ
 رواں سال 3ملین ٹن گندم کاشارٹ فال ، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں رواں سال کے دوران 9فیصد گندم کے شارٹ فال کا امکان ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کی ضرورت 30ملین ٹن ہے،پیداوار 26ملین ٹن ہوگی جبکہ 1 ملین ٹن موجود ہے،پاکستان کو اس سال 3ملین ٹن گندم شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق شارٹ فال کی وجہ ہدف سے 15لاکھ ایکڑ کم کاشت ہونا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا67لاکھ ٹن سرکاری خریداری کا ہدف مقرر کردیا ہے جبکہ پنجاب 35لاکھ،سندھ حکومت 14لاکھ ٹن خریدے گی۔وزارت فوڈ سیکیورٹی پاسکو کو 18 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ ملا،خریداری کے انتظامات مکمل ہیں۔