سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کا دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا،دہشتگرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کااظہارکیا۔