اوکاڑہ میں سیلو ن کے مالکان نے ملازم اور اس کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ میں سیلو ن کے مالکان نے ملازم اور اس کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ...
اوکاڑہ میں سیلو ن کے مالکان نے ملازم اور اس کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع اوکاڑہ میں سیلون مالکان نے ملازم اور اس کی والدہ کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان عامراور ندیم نے اپنے 15 سالہ ملازم عبدالرحمان کے ساتھ متعدد مواقع پر زیادتی کی اور قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتے رہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو جب منع کرتا تو وہ جان سے مارنے اور تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے۔ملزمان نے شاگرد کی والدہ کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد متاثرہ خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچ گئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور دونوں سیلون مالکان بھائیوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔اوکاڑہ کی اے ڈویژن پولیس نے ایک ملزم عامر کو گرفتار بھی کر لیا، جبکہ دوسرا تاحال مفرور ہے۔