حیدرآباد میں ملزم نے نوجوان لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، لیکن وجہ کیا تھی؟ حیران کن انکشاف

حیدرآباد میں ملزم نے نوجوان لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، لیکن وجہ کیا ...
حیدرآباد میں ملزم نے نوجوان لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، لیکن وجہ کیا تھی؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(آئی این پی)حیدرآباد میں ایک شخص نے  قانون کی طالبہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی، فائرنگ سے لڑکی کا بھائی شدید زخمی ہوا، جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق قاسم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق کار سوار نے موٹر سائیکل کو روکا اور گاڑی سے اتر کر موٹرسائیکل سوار بہن بھائی پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعہ میں زخمی بھائی بہن میں سے بہن موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ دونوں بہن بھائی لا کالج میں تھرڈ اور فورتھ ایئر کے سٹوڈنٹس تھے جن پر کار سوار ارشاد کھوکھر نامی شخص نے فائرنگ کرکے خود کو سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔

لڑکی کی شناخت یسری بتول اور بھائی کی آکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم پہلے بھی مقتولہ سے بات کرنے کی کوشش اور تنگ کرتا تھا اور کچھ روز قبل ملزم کی مقتولہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، تاہم ملزم ارشاد نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ملزم نے بھی وکیلوں کا ڈریس پہنا ہوا تھا تاہم وہ وکیل تھا یا نہیں اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔