نامعلوم افراد کی اندھادھند فائرنگ، 2 خواتین قتل
نوڈیرو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوڈیرو میں دو خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں 23 سالہ نسیم اور 28سالہ کرن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، گاؤں میر واہ کھوکھر میں خواتین پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس پر دونوں شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں چل بسیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو نوڈیرو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کے سبب پیش آیا۔