قومی اسمبلی کی تاریخ کا منفرد واقعہ، اجلاس کے دوران ایک رکن نے سگریٹ پینی شروع کر دی

قومی اسمبلی کی تاریخ کا منفرد واقعہ، اجلاس کے دوران ایک رکن نے سگریٹ پینی ...
قومی اسمبلی کی تاریخ کا منفرد واقعہ، اجلاس کے دوران ایک رکن نے سگریٹ پینی شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی تاریخ میں پیش آنیوالے  منفرد واقعے میں اجلاس کے دوران ایک رکن نے سگریٹ پینی شروع کر دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق سپیکر ایاز صادق نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں سگریٹ پینے کے واقعے کو پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ قرار دے دیا، کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کیلئے باقاعدہ اجازت لینی ہوتی ہے۔

سپیکر نے اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ کسی کو اپنے ہمراہ اسمبلی میں نہ لائیں، لوگ گیلری میں بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کر دیتے ہیں، آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ایوان کی گیلری بھی اسمبلی کا حصہ ہیں۔

مزید :

قومی -