پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ...
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند10مارچ و دوپہر2 بجے پیداہوگا، چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔