آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل مقابلہ  کل ہوگا، میچ آفیشلز کا اعلان

Mar 08, 2025 | 12:12 PM

 دبئی(آئی این پی )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل مقابلہ   کل (اتوار کو)  بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین دوپہر 2 بجے ہو گا۔

فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔فائنل مقابلے کے لیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔

مزیدخبریں