وفاقی حکومت نے سٹیل ملزکے ”دانہ پانی“ کی منظوری دیدی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سٹیل ملز کیلئے گیارہ ارب روپے کے بیل آﺅٹ پیکج کی منظوری دیدی ۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیرصدارت سٹیل ملزکے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے اجلاس ہواجس میں نگران وزیراعظم نے گیارہ ارب روپے کے بیل آﺅٹ پیکج کی منظوری دیدی ۔ وفاقی حکومت سٹیل ملز کیلئے گیارہ ارب روپے کی بنک گارنٹی دے گی اور اس کیلئے الگ اکاﺅنٹ کھلوایاجائے گا۔ گیارہ ارب روپے کی دستیابی کے بعد سٹیل ملزپاکستان کی پیداواری صلاحیت چھ ماہ میں پچاس سے ساٹھ فیصد بڑھ جائے گی ۔