امریکی پوپ سٹار کیلی مناگ کی لائیوپرفارمنس‘لوگوں کے دل جیت لیے

امریکی پوپ سٹار کیلی مناگ کی لائیوپرفارمنس‘لوگوں کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (این این آئی)نیویارک میں گلاڈ میڈیا ایوارڈ کی تقریب کے دوران معروف امریکی پوپ سٹار کیلی مناگ کی لائیو پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لئے۔کیلی مناگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پچیسویں گلاڈ میڈیا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ کیلی مناگ نے سامعین کے ساتھ مل کر اپنا معروف ترین گانا Can't Get You Out Of My Head گایا اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو اپنے موجود پا کر حاضرین نے دل کھول کر داد دی ۔اداکار جارج ٹاکی کو ماضی کی معروف سائنس فکشن فلم ”سٹار ٹریک“ میں مسٹر سولو کا کردار ادا کرنے پر گلاڈ میڈیا گروپ کی طرف سے سب سے بڑا ویٹو روسو ایوارڈ دیا گیا۔

مزید :

کلچر -