”رسم“میں میرے رول کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی،بینا چوہدری

”رسم“میں میرے رول کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی،بینا چوہدری
”رسم“میں میرے رول کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی،بینا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”رسم“میں میرے رول کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے ۔گزشتہ روز ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بینا چوہدری نے کہا کہ میں جب سے کراچی شفٹ ہوئی ہوں اس وقت سے مسلسل دن رات ریکارڈنگز میں مصروف ہوں ۔ڈرامہ سیریل”رسم“جیسا پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور کردار بہت کم کرنے کو ملتا ہے۔اس میگا پراجیکٹ میں ملک کے نامور فنکار کام کررہے ہیں۔یہ ڈرامہ ان دنوں نجی چینل سے آن ائیر ہے۔بینا چوہدری نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے کسی رول کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی ۔کراچی کام کی مصروفیات کے باوجود لاہور کی یادیں دل و دماغ پر چھائی رہتی ہیں کیونکہ لاہور جیسا دوسرا کوئی شہر نہیں ہے۔

مزید : کلچر