سینئرڈرامہ رائٹرز ظہور احمد شمسی 85سال کی عمر میںانتقال کر گئے

سینئرڈرامہ رائٹرز ظہور احمد شمسی 85سال کی عمر میںانتقال کر گئے

لاہور(فلم رپورٹر ) پہلے پنجابی ڈرامے کے رائٹرز ظہور احمد شمسی لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔ ظہور احمد شمسی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج صبح 11 بجے مسجد احاطہ قادر بخش چیمبر لین روڈ لاہور میں ہو گی۔ظہور احمد شمسی نے سب سے پہلا پنجابی ڈرامہ”پگ“ لکھا تھا جو اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا گیا تھا۔اس ڈرامے میں شوبز کی بڑی شخصیات سلطان راہی، تانی بیگم، الیاس کشمیری، عالیہ بیگم کو متعارف کرایا گیا تھا۔ظہور احمد شمسی کے بیٹے بابر جاوید نے بتایا کہ ان کے والد نے ”نوںسس تے ڈوپٹہ“ کے نام سے بھی ڈرامہ لکھا تھا جس کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیںاس کے علاوہ ان کی دو فلمیں زیر تکمیل تھیں جن میں ایک ”مٹی دا باوا“ اور” دوسری ”پگ “تھی۔

مزید : کلچر