اداکارہ ریچا چڈا فلم ”طمانچے“ میں بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی

اداکارہ ریچا چڈا فلم ”طمانچے“ میں بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) بھارتی فلم فقرے کی اداکارہ ریچا چڈا جلد ہی وائلڈ ایلیفنٹ موشن پکچرز کے بینر تلے بنائی جانیوالی فلم ”طمانچے“ میں بڑی اسکرین پر نظر آئیں گی۔نوینت بھل کی ہدایتکاری میں انڈر ورلڈ پر بنائی جانیوالی اس فلم میں ریچا چڈا کے ساتھ اداکار نکھل دیودی ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں۔فلم کا موضوع انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم اور مونیکا بیدی کی محبت پر ہے اور اسے گیارہ جولائی 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔امرتسر کے شہر میں پیداہونیوالی 26 سالہ اداکارہ ریچا چڈھا نے 2008ءمیں ”اوئے لکی لکی اوئے“ سے کیا جب کہ انھیں اصل پہچان فلم ”گینگ ا?ف وسعی پور“ سے ملی جس میں انھوں نے نغمہ نامی خاتون کا پاورفل رول کیا۔ اس کی یہی جاندار پرفارمنس اسے بالی وڈ کے بڑے بنیرز کی فلموں میں کاسٹ کی جانے لگی۔
 اداکارہ نے نئی کاسٹ کے ساتھ بنائی جانیوالی فلم ”فقرے“ میں بھولی پنجابن کا رول بھی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

کلچر -